سیدنا امام حسن علیہ سلام سیرت مصطفٰی کا کامل نمونہ تھے۔رسول کریم ؐ نے فرمایا، حسن میری ہیبت اور سرداری کا وارث ہے اور حسین میری جرات اور سخاوت کا وارث ہے پیر سید ریاض حسین شاہ

راولپنڈی ( مریم صدیقہ ۔دیس نیوز )
سیدنا امام حسن علیہ سلام کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ صلح امام حسن نے امت محمدیہ کو بہت بڑے فتنے سے بچالیا۔

ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے شہادت سیدنا امام حسن علیہ سلام کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سید فیصل ریاض حسین شاہ ، سید نعمان ریاض حسین شاہ ، شیخ محمد قاسم ، قاری غضنفر علی ، محمد ریحان روفی، سید اظہر علی شاہ، مفتی محمد لیاقت علی ، مفتی رضوان انجم ، حافظ محمد اکبر، علامہ بشیر القادری ، راشد غوری اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدنا امام حسن علیہ سلام سیرت مصطفٰی کا کامل نمونہ تھے۔رسول کریم ؐ نے فرمایا، حسن میری ہیبت اور سرداری کا وارث ہے اور حسین میری جرات اور سخاوت کا وارث ہے۔ امام حسن مجتبیٰؓ نے سات سال اور کچھ مہینے تک اپنے نانا رسول خداؐ کا زمانہ دیکھا اور آنحضرتؐ کی آغوش محبت میں پرورش پائی ۔فرزند رسول امام حسن مجتبیٰؓ نے تقریباً چھ ماہ تک امور مملکت کا نظم ونسق سنبھالا۔آپ کا عہد بھی خلفائے راشدین میں شمار کیا جاتا ہے۔امام زین العابدین ؓفرماتے ہیں کہ امام حسنؓ زبردست عابد، بے مثل زاہد ، افضل ترین عالم تھے۔ آپ نے 25 حج پیدل ادا فرمائے ۔امام حسن ؑ نے دین خدا کی سربلندی ،فتنہ وفساد کا سر کچلنے ،کتاب خدا اور سنت رسول پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے نانا رسول خدا ؐ کی صلح حدیبیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تخت حکومت کو ٹھوکر ماری۔ جو اسلام کی تاریخ کا ایسا ناقابل فراموش با ب ہے جس کی نظیر نہیں ملتی

  • Related Posts

    در بار عالیہ عید گاہ شریف

    راولپنڈی در بارِ عالیہ عید گاہ شریف میں حضور نبی کریم ﷺ کے ارفع و اعلیٰ ماہانہ میلاد پاک بارہویں شریف کے موقع پر شانِ سیدنا صدیقِ اکبر ؓکانفرنس کا…

    ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر ہائی کورٹ روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ۔

    آر ڈی اے راولپنڈی کے مقامات کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ۔ ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایات پر…

    جواب دیں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    You Missed

    در بار عالیہ عید گاہ شریف

    • By malik
    • دسمبر 17, 2024
    • 14 views
    در بار عالیہ عید گاہ شریف

    ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر ہائی کورٹ روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ۔

    • By malik
    • دسمبر 17, 2024
    • 33 views
    ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر ہائی کورٹ روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسران کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات،

    • By malik
    • دسمبر 14, 2024
    • 73 views
    سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسران کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات،

    سیدنا امام حسن علیہ سلام سیرت مصطفٰی کا کامل نمونہ تھے۔رسول کریم ؐ نے فرمایا، حسن میری ہیبت اور سرداری کا وارث ہے اور حسین میری جرات اور سخاوت کا وارث ہے پیر سید ریاض حسین شاہ

    • By malik
    • ستمبر 8, 2024
    • 149 views
    سیدنا امام حسن علیہ سلام سیرت مصطفٰی کا کامل نمونہ تھے۔رسول کریم ؐ نے فرمایا، حسن میری ہیبت اور سرداری کا وارث ہے اور حسین میری جرات اور سخاوت کا وارث ہے پیر سید ریاض حسین شاہ

    ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بنا کوئی پالیسی کامیاب نہیں سکتی۔ ممتاز احمد

    • By malik
    • ستمبر 8, 2024
    • 148 views
    ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بنا کوئی پالیسی کامیاب نہیں سکتی۔ ممتاز احمد

    پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم چوری شدہ گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد، اشتہاری گرفتار

    • By malik
    • ستمبر 8, 2024
    • 140 views
    پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم چوری شدہ گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد، اشتہاری گرفتار