راولپنڈی (دیس نیوز) راولپنڈی کینٹ بور ڈ کی شجر کاری مہم جاری ابتک4ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں سی ای او سید علی عرفان رضوی
راولپنڈ ی کینٹ بورڈ ہارٹی کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام رواں موسم بہار کی شجرکاری مہم بڑے زور و شور سے جاری ہے تمام پودے ہارٹیکلچر کے بنائے گئے ڈیزائن کے مطابق مخصوص اور مجوزہ جگہوں پر لگائے گئے ہیں ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق گرین بیلٹس کے علاوہ مال روڈ، ویسٹر یج، راجہ اکرم روڈ،مصریال روڈ، شیر خا ن روڈ اور چاکرہ کے علاقوں، شاہراہوں کی درمیانی پٹی،نالوں کے کناروں اور کھلے میدانوں میں لگائے جاچکے ہیں سی ای او سید علی عرفان رضوی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں میں زیادہ تر ماحول دوست سدا بہار اور سر سبز رہنے والے، پھول دار اور پھل دار پودے شامل ہیں۔ اس شجرکاری مہم کے نتیجے میں نہ صرف کینٹ کے علاقوں کی شادابی اور خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہاں آکسیجن لیول کو بڑھانے کے لیے اورماحولیاتی آلودگی کوکنٹرول کرنے میں بھی معاون اور مددگارثابت ہو گا۔15جولائی سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم 30ستمبر تک جاری رہیگی سی ای او سید علی عرفان کی تمام پاکستانی بالخصوص نوجوانوں کو مون سون شجرکاری مہم 2024ء میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل۔
Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.
Commenter avatars come from Gravatar.