راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ممتاز احمد کے زیر انتظام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں پرویز اسلم (مرحوم) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ہر دو سال بعد راولپنڈی چیمبر کے ہونے والے الیکشن میں میاں اسلم پرویز گروپ کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا
جڑواں شہروں کی بزنس کمیونٹی نے میاں پرویز اسلم گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اگر اس ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بنا کوئی پالیسی کامیاب نہیں سکتی۔موجودہ حکومت کو زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا،جنھیں مد نظر رکھتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسی تشکیل دینا ہوگی،تبھی معاشی مشکلات حل ہوں گی۔چیمبر کی موجودہ قیادت کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا،میاں پرویز اسلم گروپ بزنس کمیونٹی کا حقیقی ترجمان ہے